ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے بیلگاوی میں ترنگے کے ساتھ زعفرانی پرچم لہرانے کی کوشش ناکام

کرناٹک کے بیلگاوی میں ترنگے کے ساتھ زعفرانی پرچم لہرانے کی کوشش ناکام

Wed, 16 Aug 2023 10:22:08    S.O. News Service

بیلگاوی،16/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک پولیس نے بیلگاوی ضلع میں 77 ویں یو م آزادی کے موقع پر ترنگے کے ساتھ زعفرانی پرچم لہرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ 

بیلگاوی ضلع کے نیپانی شہر کی بلدیہ کی عمارت میں دو کارپوریٹرس اور ان کے حامیوں نے قومی پرچم کے ساتھ زعفرانی پرچم لہرانے کی کوشش کی۔

بی جے پی کی مقامی رکن اسمبلی اور سابق وزیر ششی کال جولے اور ضلع کی انتظامیہ کی جانب سے قومی پرچم کشائی کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق نیپانی بلدیہ کے کارپوریٹرس ونائیک واڈے اور سنجے سنگاؤکر زعفرانی پرچموں کے ساتھ آئے اور انہیں بھی لہرانے کی کوشش کی۔ کارپوریٹرس کو این سی پی پارٹی کی حماتت حاصل ہے۔ پولیس نے انہیں روک کر واپس بھیج دیا۔ 


Share: